
آج کی سب سے بڑی خبر : امریکا، افغان مذاکرات کامیاب۔۔۔امریکا نے 98 فیصد مطالبات مان لیے،افغانستان کا نیا نام کیا ہوگا؟ اعلان کردیا گیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکا اور افغان طالبان مذاکرات کامیاب ہوگئے، افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے 98 فیصد مطالبات مان لیے ہیں، افغانستان کا نیا نام ”اسلامی امارات افغانستان “ رکھنے کی شرط بھی مان لی گئی ، معاہدے پر دستخط کے بعد امریکی افواج اور طالبان مکمل جنگ
بندی کے پابند ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر میں امریکا اور افغان طالبان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔معاہدے پر آج دستخط ہونے کا قوی امکان ہے۔ معاہدے کے بعد افغان طالبان اور امریکی افواج مکمل جنگ بندی کے پابند ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکا اور افغان طالبان مذاکرات کے بعد انٹرا افغان طالبان مذاکرات شروع ہوں گے۔ افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے 98 فیصد مطالبات مان لیے ہیں۔ترجمان افغان طالبان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان افغانستان کا نام ”اسلامی امارات افغانستان “ رکھنا چاہتے تھے۔امریکا مان گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت بنانے کے بعد افغانستان کا نام ”اسلامی امارات افغانستان “ رکھ لیں۔ مزید برآں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ دوحہ میں مذاکرات کے پانچویں مرحلے میں مثبت پیش رفت ہوئی اور اب ہم باقی ماندہ نکات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ ترجمان طالبان نے کہا کہ جیسے ہی باقی ماندہ نکات کو حتمی شکل دی جائے گی پھر معاہدہ طے پاجائے گا۔اسی طرح گزشتہ روز امریکی وزیرخارجہ پومپیو نے سابق فوجیوں سے خطاب میں کہا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کس بنیاد پر اختتام پذیر ہوں گے۔ اس بارے میں پیشگوئی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجیح ہے کہ مذاکرات صحیح سمت میں مکمل ہوں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ اس ضمن میں امریکی صدر کی مجھے اور میرے عسکری دوستوں کو واضح ہدایت ہے کہ ہمیں جلد از جلد افغانستان سے نکلنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دوبارہ امریکا کسی دہشت میں نہ پھنس جائے۔