بھاگ کر نہیں نجی دورے پر آیا ہوں

بھاگ کر نہیں نجی دورے پر آیا ہوں،انتخابات میں نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کرینگے‘ حمزہ شہباز

لاہور( این این آئی۔ 06 اگست2022ء) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھاگ کر نہیں نجی دورے پر آیا ہوں،آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔ بعد ازاں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا ہے تھا کہ چار سال بعد نواز شریف سے ملاقات ہوئی، ان کی صحت دریافت کی ۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم انا ء کے پہاڑ پر بیٹھے اس شخص سے پوچھ رہی ہے جو کہتا تھاپاکستانی ریاست تباہ ہو جائے گی۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کی جانب سے ٹی بوائز کے نام پر پیسے منگوائے جاتے رہے ، عمران خان خود ڈیکلیریشن فارم پر دستخط کرتے تھا، اب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا،فارن فنڈنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا،فارن فنڈنگ کیس سے عمران خان کے کھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا ہے،صادق و امین قوم کو جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل وزیراعلی پہلی مرتبہ دیکھا ہے،آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف پاکستانی سیاست کا محور ہیں، جب ڈاکٹر اجازت دیں گے تو واپسی ہوگی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.