
مہوش حیات کی ایک جڑواں بہن
مہوش حیات کی ایک جڑواں بہن بھارتی فلم انڈسٹری کی ایسی اداکارہ جو کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں، جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا
بالی ووڈ معروف اداکارہ چترانگداسنگھ نے پاکستانی اداکارہ مہوش حیاتکی ہمشکل کہلائے جانے پرردعمل دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔ این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق اداکارہ چترانگداسنگھ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی ہمشکل قرار دیے جانے کے بارے میں بات کی۔اداکارہ نے کہا کہ مجھےانسٹاگرام پربہت سے لوگ ٹیگ کرکے کہتے ہیں کہ میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی ہمشکل ہوں اور کچھ لوگ تو یہ سوال کرتے ہیں کہ ہم جڑواں بہنیں تو نہیں ہیں۔ اداکارہ چترانگدا سنگھ نے کہا کہ میں نے ابھی تک سیریز مس مارول میں مہوش حیات کا کام نہیں دیکھا لیکن وہ بہت خوبصورت اور پیاری ہیں۔اداکارہ نے اس بات سے اتفاق کیا کہ وہمہوش حیات سے کافی زیادہ مماثلت رکھتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ میں اس حوالے سے صرف یہ کہنا چاہوں گی کہ ہم دونوں بہت دلکش خواتین ہیں۔