اگر چاہتے ہیں پیٹ کی چربی سونے کے دوران بھی پگھلے تو 4 الائچی روزانہ اس طریقے سے کھا لیں

غیر متوازن اور چکنائی سے بھرپور خوراک اور طرز زندگی میں سہولت پسندی موٹاپے جیسے مرض کو پیدا کرنے کا بڑا سبب ہیں اور اب تو نوجوان بھی اس بیماری سے محفوظ نہیں ہیں

اور 20 سے 25 سال کی عمر کے دوران پیٹ نکال لیتے ہیں۔ موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جو جسم میں دُوسری کئی دائمی بیماریوں کو جنم دیتا ہے جن میں ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرال، ذیابطیس اور دل کی بیماریاں سر فہرست ہیں اور ساتھ ہی یہ جسمانی نقل و حرکت کو مشکل بنا دیتا ہے اور انسان اپنے جسم میں ایک قیدی کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
موٹاپا خوراک میں بے راہ روی اور ورزش کی کمی کے باعث پیدا ہوتا ہے اور انہیں 2 چیزوں سے واپس لوٹ سکتا ہے۔ ہمارے بہت سے کھانے ایسے ہیں جو جسم میں چربی کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں خاص طور پر ہمارے کچن میں موجود مصالحہ جات چربی کے پگھلنے کے عمل کو تیز کر دیتے ہیں اور ان مصالحوں میں چھوٹی الائچی سر فہرست ہے۔

جسم کی فاضل چربی کو جلانے کے لیے ہمارے جسم کا میٹابولیزم انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے اور انسان کے سونے کے دوران بھی اس کے جسم سے اضافی چربی کو پگھلاتا رہتا ہے۔ چھوٹی الائچی جسم کے میٹابولک ریٹ کو تیز کر دیتی ہے اور اس میں شامل ایک خاصل عنصر میلاٹونن جسم میں چربی پگھلنے کے عمل کو تیز کرتا ہے۔ طب ایوردیک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ رات کو 3 سے 4 الائچی کو نیم گرم پانی کیساتھ چبا کر کھائیں تو یہ ماٹاپے کے خلاف ایک بہترین ہتھیار ثابت ہوگا اور کھانے میں موجود چکنائی کو چربی بننے سے روکے گا اور اگر اسکے ساتھ تھوڑی ورزش بھی شامل کی جائے تو یہ تیزی سے بڑھے ہُوئے وزن کو کم کرنے کا باعث بنے گا اور پیٹ کے جملہ امراض میں آرام دے گا۔
باورچی خانے میں موجود کالی مرچ بھی جسم کے میٹابولیزم کو تیز کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی کیونکہ اس میں موجود فائٹو نیوٹرینٹس ایکسٹرا چربی کو پگھلنے میں مدد دیتے ہیں۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ روزانہ نہار مُنہ 3 سے 4 چھوٹی الائچی کے دانے چبا کر کھائیں اور اوپر سے نیم گرم پانی پی لیں اور اگر کالی مرچ کے پاوڈر کو صبح شام سبز چائے کے قہوے میں ایک چٹکی شامل کرکے پینا شروع کر دیں تو یہ جسم میں اضافی چربی کو تیزی سے پگھلانے میں اور زیادہ مدد دے گی۔

جسم کے میٹابولک ریٹ کو تیز کرنے والا تیسرا مصالحہ سونف ہے جو پیٹ کی چربی کو پگھلنے میں مدد کرتا ہے، سونف میں وٹامن اے، سی، ڈی اور دیگر غذائی اجزا بشمول فائبر ہمارے نظام انہظام اور قوت مدافعت کے لیے بھی انتہائی مفید ہیں یہ نظام انہظام میں بدہضمی جیسے مسائل پیدا ہونے سے روکتی ہے اور خوراک کو جلدی ہضم ہونے میں مدد دیتی ہے۔ خوراک کا جلد ہضم ہونا اور میٹابولک سسٹم کا تیز ہونا موٹاپے کو قریب بھی نہیں آنے دیتا۔ طبی ماہرین کے مطابق سونف کا قہوہ ہر کھانے کے بعد پینا اس کی افادیت میں کئی گُنا اضافہ کر دیتا ہے اور سارے جسم کی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرنے کا باعث بنتا ہے

۔
نوٹ: موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جسکا علاج آپ کی خوراک اور ورزش میں ہے اس لیے ان دونوں چیزوں پر دھیان دیں اور اپنی خوراک کو متوازن رکھتے ہُوئے روزانہ ورزش کریں اور یاد رکھیں کے صرف پیدل چلنا ورزش نہیں ہے۔ اگر آپ ورزش کے عادی بن جائیں تو یہ ہر بیماری کے خلاف ڈھال ثابت ہوگی خاص طور پر موٹاپے کو آپ کے قریب بھی نہیں آنے دے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.