اب چہرے کے داغ دھبوں ، جھریوں ، چھائیوں سے نجات پا کر صرف چند منٹوں میں اپنا چہرہ گورا اور بے داغ بنائیں

اگر آپ کے چہرے کی جلد بھی مختلف مسائل مثلاً کیل مہاسے ، جھریاں ، سیاہ حلقے، چھائیاں، سفید دھبے ، بے رونق اورخشکی کا شکار ہے تو اب آپ کو فکر مند ہونے کی ضرورت بالکل بھی نہیں ۔ آپ کے ان تمام مسائل کا حل صرف زعفران میں چھپا ہے ۔

آپ چہرے کے مختلف مسائل سے چھٹکارے کے لیے مختلف طریقوں سے زعفران کو استعمال کر سکتے ہیں ۔ جو خواتین اپنا رنگ گورا کرنا چاہتی ہیں ۔ ان کے لیے بھی زعفران ایک بہترین انتخاب ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ جلد کو نم رکھنے کے ساتھ ساتھ

جلد کی حفاظت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہےاور جلدکی رنگت کو بھی نکھارتا ہے ۔ دودھ اور زعفران کا ماسک چہرے کو سفید بناتا ہے اور چہرے کو بے داغ کرنے کے لئے سب سے مقبول ماسک بھی ہے ۔ دودھ میں رنگت نکھارنے والی تمام خصوصیات پائی جاتی ہیں جو داغ دھبوں ، جھریوں، چھائیوں، کیل مہاسوں اور گہرے نشانات سے نجات دیتی ہیں ۔اس فیس ماسک کو تیار کرنے کے لیے درج ذیل اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے ۔

پانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی پیالی
زعفران کے تنکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 6 عدد
خشک دودھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 3 کھانے کے چمچ

اس ماسک کو استعمال کرنے کا طریقہ کچھ اس طرح ہے ۔
ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر کے اپنے ہاتھوں اور چہرے پر لگا لیں۔تقریباً 30 منٹ کے لئے اسے ایسے ہی چھوڑ دیں۔ 30 منٹ کے بعد صاف پانی سے اپنا چہرہ اور ہاتھ دھولیں ۔ اس فیس پیک کو آپ ہفتے میں کم سے کم 3 بار ضرور استعمال کریں ۔ اس سے آپ کی رنگت جلد نکھر جائے گی اور آپ کی خوبصورتی اور دلکشی میں اضافہ بھی ہو گا ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.