پی ٹی آئی کا ن لیگ کو پہلا سرپرائز!

پی ٹی آئی کا ن لیگ کو پہلا سرپرائز!!! بڑا قدم اٹھا لیا، سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے 25 مئی کے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کر لیا جس کا نوٹی فکیشن آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کی قیادت نے اہم فیصلوںکی منظوری دی ہے جس میں 25 مئی کو پیش آنے والے تشدد کے
واقعات کا جائزہ لیا گیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلیٰ میں اعلی سطح کی مشاورت ہوئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اس ضمن میں کمیٹی قائم کریں گے جو عدالتی فیصلے کی آڑ میں سردار دوست مزاری کے قانون سے تجاوز اقدامات کا جائزہ لے گی۔ عطا اللہ تارڑ اور رانا ثنا اللہ کو بھی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ہفتے میں ایس آئی ٹی اپنی تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور ایس آئی ٹی ان رہنماؤں کو طلب کرسکتی ہے، ایس آئی ٹی کے ٹی او آرز میں تشدد میں ملوث پولیس افسران کے بارے میں نشاندہی کرنا ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے میں پولیس کو ایوان میں اتارنے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ مشاورت میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر، اعجاز چوہدری، مسرت جمشید چیمہ، مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ، معظم جتوئی، حسان خاور اور فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔ دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی پارٹی نے فوج کے خلاف منفی مہم چلائی جس سے ان کی ملک دشمنی سامنے آتی ہے، پی ٹی آئی نے 13 اگست کو قانون توڑا تو 25 مئی سے بھی برا حشر ہوگا۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شہدا کے ساتھ کھڑی ہے، تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے گمراہ ہیں ایسی گندی مہم چلانے والوں کی نشاندہی ہوگئی ہے، عمران نیازی کی پارٹی نے فوج کے خلاف منفی مہم چلائی، اس مہم سے ان کی ملک دشمنی سامنے آتی ہے۔ رانا ثناء نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سربراہ قوم کو تقسیم کر رہا ہے، یہ نوجوانوں کو اور پوری قوم کو گمراہ کر رہا ہے، الیکشن کمیشن نے فارن ایجنٹ کے طورپر عمران خان کی شناخت کی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اس کا دماغی توازن بگڑ گیا جس میں اب کوئی شک نہیں رہا، عمران خان کو نہ روکا گیا تو یہ قوم کو کسی حادثے سے دوچار کر دے گا۔
ادھر قومی لائحہ عمل کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر صوبائی وزراء اعلیٰ کو خط لکھ دیے گئے۔ وزیراعظم کی ہدایت پہ ریلیف کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے خطوط لکھے ہیں جن کے دستخطوں سے بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزراء اعلیٰ کو خطوط بھجوائے گئے، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو بھی خطوط ارسال کیے گئے۔ احسن اقبال نے ریلیف کمیٹی کے ہمراہ وزراء اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔ خط میں لکھا ہے کہ جلد ملاقات کا وقت دیا جائے تاکہ سیلاب زدگان کی تیزی سے مدد کے اقدامات پر اشتراک عمل وضع ہوسکے، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں این ڈی ایم اے نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ ایک قدرتی آفت ہے جس سے متاثرہ علاقوں اور عوام کی مدد کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے، وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں ہر صوبہ ایک فوکل پرسن مقرر کرے تاکہ سیلاب زدگان کی امدادی عمل کو تیز کیا جا سکے۔ احسن اقبال نے خط میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لیے میری سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے، وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ وفاق اور صوبوں اور خصوصی خطوں کے درمیان اشتراک عمل پیدا کیا جائے۔ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی قومی مقصد ہے جس کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے، اشتراک عمل سے سیلاب زدگان کی مدد کا عمل تیز ہونے کے علاوہ وسائل اور کوششوں کو مربوط بنانا ممکن ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.