
پیر میں خارش، پھپوند اور زخم۔۔ سردی میں پیروں کے ان مسائل سے بچنے کے لئے یہ آسان ٹوٹکے ضرور آزمائیں
سردی کے موسم میں اکثر لوگوں کو شکایت رہتی ہے کہ جب وہ موزے پہنتے ہیں تو پیروں میں بہت خارش ہوتی پے اور اکثر پھپھوند بھی لگ جاتی ہے۔ اگر عمر رسیدہ افراد ہوں تو پیر پر زخم بھی بن جاتا ہے جو مشکل سے ٹھیک ہوتا ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو چند گھریلو ٹوٹکے بتائے جائیں گے جن کی مدد سے اس مسئلے کو کم کیا سکتا ہے۔
نیم کا تیل
نیم کا تیل ہر میڈیکل اسٹور یا عام پنساری کی دکان پر مل جاتا ہے۔ یہ سستا بھی ہوتا ہے اور بہت زیادہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات اپنے اندر رکھتا ہے۔ اس تیل کو پیر کے متاثرہ حصے پر لگائیں اور اگر پیر پر پھپھوند نہیں بھی ہے تو بھی دن میں کم سے کم ایک بار اس تیل کا پیر پر مساج ضرور کریں۔لہسن کے جوئے
لہسن کے جوئے چھیل کر کاٹ کر پیر پر لگائیں لیکن اگر جلد محسوس ہو تو لہسن کے تیل کا تھوڑا سا عرق لے کر پیٹرولئیم جیلی میں ملا کر لگائیں۔ یہ پیر سے فنگس اور جراثیم کا خاتمہ کردے گا۔
بام
چونکہ مینتھول اور پودینہ اپنے اندر ٹھنڈی تاثیر رکھتا ہے اس لئے اگر ان کا تیل نہ ملے تو وکس یا پھر کوئی بھی ایسا بام لے لیں جس میں مینتھول موجود ہو اور موزے پہننے سے قبل اس کا مساج پیروں پر کریں۔ یہ نہ صرف پیروں سے خارش، خشکی اور پھپھوند کم کرے گا بلکہ نزلے اور جسمانی تھکن کے اثر کو بھی زائل کردے گا۔