الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کیا ہے ؟

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق ابھی کہانی لمبی چلے گی

اگر کسی کی خواہش تھی آج الیکشن کمیشن پی ٹی آئی پر پابندی لگائے گا یا فیصلہ صاف صاف کہے گا عمران خان صادق امین نہیں رہے تو ایسا کچھ نہیں ہوا،خواہشات پوری ہونے سے پہلے نومن تیل چاہئیے ہوگا پھر رادھا ناچے گی۔سینئر صحافی کامران خان کا ٹویٹ
اسلام آباد ( ۔ 02 اگست 2022ء ) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیا، تین رکنی بینچ کی طرف سے متفقہ فیصلہ سنایا گیا، کیس میں تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا الزام ثابت ہوگیا ، جس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے فیصلے پر جہاں پاکستان تحریک انصاف نے تحفظات کا اظہار کیا ہے وہیں سینئر صحافیوں کا تجزیہ آنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ اسی حوالے سے سینئر صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق ابھی کہانی لمبی چلے گی ۔انہوں نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی جماعت صحافی یا حکومت کی خواہش یا خیال تھا آج الیکشن کمیشن پی ٹی آئی پر پابندی لگا دے گا یافیصلہ صاف صاف کہے گا عمران خان صادق امین نہیں رہے تو ایسا کچھ نہیں ہوا۔کامران خان نے مزید کہا کہ آج کے فیصلے کے مطابق ابھی کہانی لمبی چلے گی۔ خواہشات پوری ہونے سے پہلے نومن تیل چاہئیے ہوگا پھر رادھا ناچے گی۔۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں، اس لیے تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا الزام ثابت ہوگیا ، غیرملکی فنڈنگ میں 34 غیرملکیوں سے فنڈز لیے گئے، اس دوران 13 نامعلوم اکاؤنٹ سامنے آئے، پی ٹی آئی نے آرٹیکل 17کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی چیئرمین نے فارم ون جمع کروایا جو غلط تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.