
خاتون کی حالت غیر پولیس تاحال FIR درج نہ کر سک
میرپور (اڑان نیوز) تھانہ پولیس اسلام گڑھ کی حدود میں انسانیت سوز ظلم، ظالم اور درندہ صفت شوہر نے آٹھ ماہ سے حاملہ بیوی کو تیزاب پلا دیا۔ خاتون کی حالت غیر پولیس تاحال FIR درج نہ کر سکی۔ ظالم اور درندہ شوہر محکمہ صحت کا ملازم ہے جسکی وجہ سے میڈیکل نہ ہونے دیا۔ ہسپتال عملہ سے رپورٹس اور دستاویزات چھین لیں، محکمہ صحت کے ذمہ داران درندہ صفت شوہر کے پیچھے کھڑے ہو گئے۔پولیس بھی تماشائی بن گئی،مظلوم کی داد رسی کیلئے کوئی موجود نہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ کے نواحی علاقہ سہار میں انسانیت سوز ظلم کیا گیا۔ محکمہ صحت کے ملازم شیراز احمد ولد ریاض نے اپنی آٹھ ماہ کی حاملہ بیوی ن کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر تیزاب پلا دیا اور بدمعاشی سے میڈیکل بھی نہ ہونے دیا، علاج کرنے والے عملہ کو بھی گالم گلوچ کیا اور تمام رپورٹس اور دستاویزات چھین کر لے گیا مگر محکمہ صحت کے ذمہ داران کاروائی تک نہ کر سکے، مظلومہ ہسپتال میں بھی غیر محفوظ ہے اور پولیس بھی ظالم شوہر کے ساتھ ساز باز کر کے کھڑی ہو گئی، مظلوم بیوی کی والدہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ظالم شوہر نے میری آٹھ ماہ کی حاملہ بیٹی کو تیزاب پلایا اور جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں مگر بااثر درندہ صفت کی وجہ نہ تو میڈیکل ہو سکا اور نہ ہی پولیس نے تاحال کوئی قانونی کاروائی کی۔ ظالم اور درندہ صفت شخص اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ قانون نافظ کرنے والے ادارے تماشائی بنے ہوئے ہیں۔