فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد ایک اور بڑی خبر آگئی

عمران خان کی گرفتاری۔۔۔فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد ایک اور بڑی خبر آگئی

مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ سب سے بڑا چور عمران خان ہے، اب عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے اتنا تو بنتا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہفیصلہ آگیا ہے اب عدالت اور قانون اپنا راستہ لے گی، الیکشن کمیشن نے واضح رپورٹ دے دی ہے جہاں تک ہوا حکومت کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی سیاسی تاریخ میں الیکشن کمیشن کی طرف سے اہم ترین کیس کا فیصلہ آیا ہے، پی ٹی آئی کے خلاف فنڈنگ کی ذرائع کے حوالے سے پٹیشن اکبر ایس بابر نے 2014 میں دائر کی تھی اور اکبر ایس بابر ایک عامآدمی نہیں تھے ان کا پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ واسطہ رہا ہے۔ شاہد خاقان نے کہا کہ آٹھ سال تک یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر سماعت رہا، عمران خان اور پی ٹی آئی نے ہر طرح سے کوشش کی یہ معاملہ آگے نہ بڑھے، عمران خان حکومت میں رہے تو الیکشن کمیشن پر دباو ڈالتے رہے۔ عمران خان اور پی ٹی آئی نے اپنے دفاع میں کوئی ریکارڈ جمع نہیں کروایا، الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی بنائی لیکن 8 سال عمران خان نے اپنے دفاع میں کوئی ثبوت نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے تمام ثبوت الیکشن کمیشن کو فراہم کیے، اسکروٹنی کمیٹی نے جو فیصلہ دیا اس پر الیکشن کمیشن نے دو سال لگائے جو آج آپ کے سامنے ہے، وہ شخص جس کی سیاست اس پر ہوتی ہے کہ دوسرے چور ہیں، آج یہ ثابت ہوگیا کہ سب سے بڑا چور عمران خان اور اسکی جماعت ہے، 150 کروڑ روپے عمران خان نے ان ذرائع سے حاصل کیے جس کی پاکستان کا قانون اجازت نہیں دیتا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.