دروازے کی چوکھٹ پر بیٹھ کر تیس مرتبہ پڑھیں

بہت ساری میری مائیں اپنی بیٹیوں کے رشتے نہ ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں ۔ کہ ان کے اچھے رشتے نہیں آ رہے ۔ ان کی عمر یں بڑھتی جا رہی ہیں۔ ان تمام بہنوں کے لیے میں ایک خاص وظیفہ لے کر آ یا ہوں۔شادی میں جو بھی رکاوٹ ہو گی۔ بندش ہو گی۔اس عمل کو کرنے سے انشا ء اللہ۔ اللہ پاک کے کرم و فضل سے آپ کی شادی جلدی ہو جائے گی اور آپ کے ہاں رشتے آ نا شروع ہو جائیں گے۔ تو اب میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ آپ نے یہ عمل دروازے کی چوکھٹ پر بیٹھ کر کیسے کر نا ہے۔ تو اس وظیفے کو کیسے کر نا ہے۔ آپ نے اس عمل کو دن یا رات کو کسی وقت بھی کر سکتے ہیں۔آپ نے سب سے پہلے دروازے کی چوکھٹ پر بیٹھ کر اول و آخر گیا رہ مرتبہ درو شریف پڑھنا ہے۔ آپ نے درو د شریف جو نماز میں پڑ ھا جاتا ہے۔ وہی پڑ ھنا ہے یا کوئی بھی آپ کو درودِ ابراھیمی آتا ہے تو آپ نے وہ پڑھنا ہے۔ اگر آپ درود شریف پڑھ لو تو وہ بہت اچھا ہے۔

اس کے بعد پچس مرتبہ سورۃ نشرح پڑھنی ہے۔ اگر کسی لڑکی کو مجبوری ہو تو اس کی جگہ اس کی والدہ کر سکتی ہے۔یہ عمل مسلسل پڑھتے رہنا ہے جب تک رشتہ نہ ہو جائے ۔ پھر آپ نے ہر نماز کے بعد تیسرا کلمہ ہر نماز کے بعد پڑ ھنا ہے۔ اور اس کے بعد اللہ کی بارگاہ میں ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنی ہے کہ اے اللہ میری جلد شادی ہو جائے۔ اور جو بھی میری شادی میں رکاوٹیں ہیں وہ آپ کے محبوب کے صدقے دور فر مائیں اور میری جلد از جلد کسی اچھے گھر میں شادی ہو جائے۔جتنی بھی سخت سے سخت بند ش ہو گی وہ انشا ء اللہ ٹوٹ جائے گی اور آپ کا رشتہ آپ کے خاندان میں چند دنوں میں طے ہو جائے گا۔ بہنوں سے گزارش ہے کہ پانچ وقت کی نماز میں پابندی ضرور کریں۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.