
عمران خان کا پیغام لے کر کس اہم شخصیت کے پاس پہنچے
بڑی خبر!مولانا طارق جمیل ،عمران خان کا پیغام لے کر کس اہم شخصیت کے پاس پہنچے؟
مولانا طارق جمیل خاص مشن پر؟عمران خان کا پیغام لے کر اسلام آباد کس اہم شخصیت سے ملنے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مولانا طارق جمیل شہباز شریف صاحب سے ملاقات کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پیغام تو سب کا ہےہو سکتا ہے ۔ قبل ازیں مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سیاستدان ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں۔معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے بنی گالہ پہنچےجہاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دعوت پر ملنے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کہتاہے کہ اپنی رب کی بارگاہ میں توبہ کرو،سیاستدانوں کو پیغام ہے کہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں، ملک کو کھلواڑ نہ بنائیں، ملک کی بھلائی کا سوچیں۔طارق جمیل نے کہاکہ سیاستدان غریبوں کے بارے میں سوچیں، حکومت معلوم نہیں کیا کررہی ہے، بس قوم کو پیغام ہے کہ استغفار کریں۔دوسری جاانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ حکومت مصدقہ ثبوتوں پر ڈکلیریشن دے سکتی ہے کہ پی ٹی آئی فارن ایڈ پارٹی ہے اور اگر سپریم کورٹ یہ ڈکلیریشن برقرار رکھتی ہے تو پارٹی تحلیل ہوجائے گی۔نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سو فیصد درست فیصلہ کیا ہےاور اس کے فیصلے نے ثابت کیا کہ پی ٹی آئی ایک فارن فنڈڈ پارٹی ہے، اس نے ریکارڈ میں جعل سازی کی اور اکاؤنٹس چھپائے۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حقائق پر مبنی تفتیش کی، اب حکومت اور عدلیہ کا امتحان ہے، ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان مستند جھوٹا انسان ہے۔وزیر قانونی اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ زبان دراز خان ہر کسی کے خلاف ایسی گفتگو کرتا ہے جو تمام اخلاقی اقدار سے گری ہوئی ہوتی ہے اور اس (عمران خان) نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف بلاجواز اتنی گھٹیا گفتگو اور زبان درازی کی مگر اس نے صبر اور دانائی سے نہ صرف اس کی گھٹیا گفتگو کا جواب نہیں دیا بلکہ انہوں نے بہت سمجھ اور تدبر کے ساتھ تمام صورتحال کا مقابلہ کرتے ہوئے قانون و آئین کے مطابق فیصلہ دیا جس پر پوری قوم ان کو اس فیصلے پر سراہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے تین چار باتیں ثابت ہوئی ہیں، یہ ثابت ہوا ہے کہ فتنہ فساد خان جھوٹا آدمی ہے اور ہر معاملے میں اس کا جھوٹ ثابت ہوا ہے اور اب اس فیصلے کے بعد یہ مستند جھوٹا انسان ہے، اس فیصلے کی رو سے یہ ثابت ہوا ہے کہ اس نے غلط بیانی کی ہے، چیزوں کو چھپانے والا چور ہے اور اس کی ان تمام چوریوں کو فیصلے میں ثابت کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس (عمران خان) نے خیرات اور مریضوں کے نام پر پیسہ اکٹھا کیا اور وہ پیسہ سیاست پر خرچ کیا اور یہ بات بھی اس فیصلے سے پوری طرح سے عیاں ہے کہ یہ انسان بددیانت ہے۔رانا ثنااللہ نے فواد چوہدری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کا ڈبو کہہ رہا تھا کہ فیصلے میں ممنوعہ فنڈنگ کا کوئی ذکر نہیں۔