
ہم اس قابل نہیں رہے کہ اب عوام میں جا سکیں
ہم اس قابل نہیں رہے کہ اب عوام میں جا سکیں۔۔۔اہم ترین اتحادی جماعت کے رکن نے اپنی ہی حکومت پر چڑھائی کر دی
لاہور (ویب ڈیسک) پی ڈی ایم میں شامل سینئر سیاستدان آفتاب شیر پاو اپنی ہی حکومت پر برس پڑے، کہا ہم اس قابل نہیں رہے کہ اب عوام میں جا سکیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد پی ڈی ایم میں وفاقی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے تحفظات کا کھل کر اظہار ہونے لگا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بدھ کے روز ہوئے پی ڈی ایم اجلاس میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ نے وفاقی حکومت کو کھری کھری سنا دیں۔بتایا گیا ہے کہ سینئر سیاستدان آفتاب شیرپاو نے حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم اس قابل نہیں رہے کہ اب عوام میں جا سکیں، اس لیے اب اتحادی حکومت کو کارکردگی دکھانا ہوگی اور مل کر عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا حصہ نہیں مگر عوام کا نزلہ ہم پر گر رہا ہے۔جبکہ اس اجلاس کے دوران نواز شریف نے بھی حکومت کو کارکردگی پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔مسلم لیگ ن کے قائد نے پی ڈی ایم کے جلسے کرنے کے پلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جلسے کرنا حکومتوں کا کام نہیں، پرفارمنس دکھائیں۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ اب جارحانہ سیاست کی جائے، پی ٹی آئی کے خلاف فوری ریفرنس لایا جائے، بہت ہوگیا، اب پی ٹی آئی کو کوئی جگہ نہ دی جائے۔ نواز شریف نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز صاحب اب مجھے ڈھیلی سیاست نہیں چاہیئے، جبکہ انہوں نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن کیخلاف ریڈ زون میں احتجاج کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ دوسری جانب خبر کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ اسکینڈل میں آرٹیکل 62 کے تحت نااہلی کے لیے ریفرنس کو مزید تحقیقات اور کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجنے کی منظوری دے دی۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ پارلیمانی ذرائع نے انکشاف کیا کہ اسپیکر نے طویل مشاورت اور معاملے کے مطالعہ کے بعد عمران خان کو کسی بھی سیاسی عہدے کے لیے نااہل قرار دینے کے لیے ای سی پی کے ذریعے غور کے لیے ریفرنس کو موزوں قرار دیا۔جبکہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق کا بھی کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس سے متعلق ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع ہو چکا۔قبل ازیں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کی بنیاد پر نااہلی کا ریفرنس دائر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ وزارت قانون میں ریفرنس کی تیاری جاری ہے۔ نااہلی کا ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا جائے گا۔عمران خان پر توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کو چھپانے کا الزام لگایا جائے گا۔ ن لیگ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے توشہ خانے سے تحائف لے کر ان کو بیچا۔نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے بھی عمران خان پر سخت تنقید کی تھی۔ مریم نواز کی عمران خان پر کی جانے والی تنقید پر فواد چوہدری کی جانب سے ردعمل دیا گیا ۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور فیملی نے توشہ خانے سے گاڑیوں سے لیکر بیگز تک خریدے اور ایسے معصوم بنی ہوئیں ہیں جیسے کسی کو پتہ ہی نہیں۔عمران خان پر چار سال کی حکومت کے بعد الزام یہ ہے کہ گھڑی لی وہ بھی پیسے دے کر، آپ پورا ملک کھا گئے اور ڈکار بھی نہیں مارا، کیا باتیں کرتی ہیں ماشااللّہ۔