
اگر نبی کی بات پر یقین ہے رزق کاروبار کے مارے افراد کیلئے نماز کے بعد ایک منٹ کا وظیفہ
ایک منٹ کا یہ عمل ہے جس کو پیار ے محمدﷺ پر یقین ہے ۔رزق کے مارے افراد ،کاروبار کی برکت ،مالی تنگیوں کیلئے یہ عمل ہے ۔ سنن نسائی حضرت انس بن مالک ؓ کی روایت ہے وہ فرماتے ہیں جاعت اُم سلیم ؓ پیارے آقاﷺ کے پاس تشریف لائیں اور فرمایا یار سول اللہﷺ مجھے کچھ کلمات سکھا دیں
تاکہ ان کو پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اپنی مرادیں مانگ سکوں تو پیارے آقاﷺ نے ارشاد فرمایا آپ کو ہر نماز کے بعد سبحان اللہ 10مرتبہ الحمد اللہ 10مرتبہ اللہ اکبر 10مرتبہ لا الہ الااللہ پڑھ لیا کریں اس کے بعد اپنی حاجت کے بارے اپنے اللہ تعالیٰ سے سوال کریں ۔ایک منٹ کے وظیفے کے بعد یقین کامل کیساتھ دعا کریں ۔انشاء اللہ آپ کی جو حاجت ہوگی پوری ہوگی اور رزق میں فراخی ہوگی ۔ اور کاروبار کے مسائل حل ہوجائیں گے ۔ شکریہ