فنڈنگ کے لیے کن بڑے سیٹھوں کو قابو کیا ہوا

نواز شریف اور زرداری نے فنڈنگ کے لیے کن بڑے سیٹھوں کو قابو کیا ہوا ہے ؟ عمران خان کے انکشافات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نےکہا ہے کہ ہم نے 2012ء میں کمپنیز سے پیسہ اکٹھا کیا، کمپنیوں سے پیسہ اکٹھا نہ کرنے کا قانون 2017ء میں بنا تھا۔یہ بات انہوں نے ایکسپریس نیوز پر اینکر عمران ریاض خان کے شو ”تکرار” میں انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کی سلیکشن پر لوگوں نے شور مچایا تھا کہ یہ ن لیگ کا آدمی ہے۔ ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پرامن احتجاج کریں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پی پی اور ن لیگ نے بڑے بڑے سیٹھ پالے ہوئے ہیں جن سے پیسے لیتے ہیں۔ ہم نے 2012ء میں پیسہ اکٹھا کیا حالانکہ کمپنیوں سے پیسہ اکٹھا نہ کرنے کا قانون 2017ء میں بنا تھا۔ الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ سامنے نہیں لا رہا۔ ہمارے پارلیمنٹیرین الیکشن کمیشن جائیں گے۔ پارلیمنٹیرین بتائیں گے کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ہے۔دوسری جانب حکومتی اتحاد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو نااہل قرار دلوانے کیلئے آرٹیکل62اور 63کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعظم ہاوس میں اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئر مین کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلہ کے بعد نااہل قرار دلوایا جائے ،الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کارروائی اور طریقہ کار کا فیصلہ کل وفاقی کابینہ کرے گی ،اجلاس میں یہ بھی طہ پایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت کسی کو بھی ریڈ زون میں احتجاج کرنے نہیں دیاجائے گا، کوئی احتجاج کرنا چاہتا ہے تو ریڈ زون کے باہر جہاں مرضی کر لے ۔واضح رہے کہ مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت حکومتی اتحادی جماعتوں کااجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف ،نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن ) سمیت مریم اورنگزیب،اعظم نذیرتارڑ،راناتنویرو دیگر افراد نے شرکت کی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.