
مرد حضرات یہ پانچ کام ہر گز نہیں کریں
روزمرہ زندگی میں ہم کچھ ایسے کام کر رہے ہوتے ہیں اور ہماری خوراک میں کچھ ایسی اشیاءشامل ہوتی ہیں جو ہماری ماں یا باپ بننے کی صلاحیت میں کمی کا سبب بنتی ہیں۔ ایک برطانوی فرٹیلٹی ڈاکٹر اس حوالے سے مردوں کے لیے انتہائی مفید مشورہ دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹر نتالی کرافرڈ نے5 ایسی چیزیں بتائی ہیں جن سے مردوں کو حتی الامکان دور رہنا چاہیے ورنہ یہ اشیاءان کی باپ بننے کی صلاحیت کو کمزور یا ختم کر سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان میں لیپ ٹاپ گود میں رکھ کر استعمال کرنا،ٹیسٹاسٹرون یا اینابولک سٹیرائیڈز لینا، پراسیسڈ گوشت کھانا،سگر یٹ نوشی اور کسی بھی طرح کی منشیا ت کا استعمال ہے۔ ڈاکٹر نتالی کا کہنا ہے کہ میں کبھی بھی اپنے شریک حیات کو ان 5میں سے کوئی ایک کام بھی نہیں کرنے دوں گی کیونکہ یہ تمام کام ازدواجی زندگی اور افزائش نسل کے لیے ز ہرقا تل ہیں اور انہیں تباہ کر کے رکھ دیتے ہیں۔