پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی

پنجاب کے مختلف شہروں میں جمعرات تک مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے بعد پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق جمعرات تک راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات سمیت خطہ پوٹھو ہار اور میانوالی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

جبکہ نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں بھی بارش کی توقع ہے۔اس کے علاوہ جھنگ، سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز آندھی اور بارش کا امکان جبکہ منڈی بہاالدین، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ اور بہاولپور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، بہاولنگر، لیہ، بھکر، ملتان اور ڈی جی خان میں بھی تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *