
اخروٹ سے شوگر کا علاج ۔۔۔۔۔ مگر کیسے
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شوگر کا مرض میٹھا کھانے کی وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ یہ بیماری ذہنی تناؤ کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ جو لوگ زیادہ ذہنی دباؤ کا شکا ر رہتے ہیں وہ جلد اس بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں ۔
لیکن قدرت نے ایسی بے شمار چیزیں پیدا کی ہیں جو ہمیں مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتی ہیں ۔ انہی قدرتی چیزوں میں سے ایک چیز اخروٹ ہے ۔ اخروٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہمیں شوگر کے مرض سے بچا سکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
بلڈ شوگر کا گھریلو علاج
اخروٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں اور یہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھتے ہیں ۔ جس سے گلوکوز کی مقدار نارمل رہتی ہے ۔
اخروٹ کا استعمال بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول رکھتا ہے ۔ اخروٹ کا استعمال ذہنی نشوونما کرتا ہے ۔
اخروٹ جسمانی طور پر سوجن سے بچاتا ہے. یہ آنتوں کو صحت مند بناتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اخروٹ کا استعمال کینسر کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے ۔اخروٹ وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے ۔ اخروٹ استعمال کرنے والے لوگ بڑھاپے میں بھی صحت مند رہتے ہیں ۔