نواز شریف پیسے دینے کو تیار، محرم الحرام تک کا وقت مانگ لیا، عاشورہ کے بعد کس سے بات کرنی ہے؟ بڑی خبر آگئی

رحیم یار خان (نیوز ڈیسک ) سابق وزیر اعظم پاکستان و قائد ن لیگ نواز شریف ان دِنوں جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور ان کی حکومت کی ساتھ ممکنہ ڈیل کی خبریں وقتاََ فوقتاََ آتی رہتی ہیں لیکن اب اس حوالے سے ایک بڑی خبر آئی ہے اور ملک کے معروف


سیاستدان و وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف نے پلی بارگین کیلئے محرم تک کا وقت مانگا ہے، دیکھتے ہیں نوازشریف محرم کے بعد کیا فیصلہ کرتے ہیں، نوازشریف نے کہا کسی سے بات کرنا چاہتا ہوں، نوازشریف سے کس کی بات ہوگی پتا نہیں۔ انہوں نے آج رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکے سب سے بڑی غلطی کی ہے، کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔اگر بھارت نے کوئی غلطی کی تونشان تک مٹا دیں گے۔قوم عمران خان اورپاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ زرداری کے دوست پلی بارگین کررہے ہیں۔عمران خان پیسے لیے بغیر کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں نوازشریف محرم کے بعد کیا فیصلہ کرتے ہیں، نوازشریف نے کہا کسی سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ نوازشریف سے کس کی بات ہوگی پتا نہیں۔شہداء ہمارا اثاثہ ہے ، پاکستان کا ہرنوجوان سرفروش ہے،پاکستان قیامت تک موجود رہنے کیلئے قائم ہو ا ہے۔مقبوضہ کشمیر پر فیصلے کا وقت آچکا ہے، مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن کو ایک ہونا چاہیے۔پاکستانیوں کا جذبہ زندہ ہے، بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ مودی وہ دہشتگرد ہے جو خود کو ہندوتوا کے طور پر متعارف کروانا چاہتا ہے۔مودی سن لو! بھارت پاکستانی سرحدو کی طرف بڑھا تونیست ونابود کردیں گے ، جبکہ بھارت میں 22پاکستان اور بنا دیں گے۔دوسری جانب سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میاں نوازشریف نے ہمارے لاک ڈاؤن کی حمایت کردی ہے۔ ن لیگ نے اکتوبر کے آزادی مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔کیپٹن صفدر نے نوازشریف سے ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔ اسی طرح سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھی ڈیل کی تمام خبروں کو مسترد کیا اور کہا کہ وہ صرف قانونی جنگ لڑیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.