
مفت راؤنڈ ٹرپ ٹکٹ کی پیشکش
متحدہ عرب امارات: ایمریٹس ائیرلائن کی مفت راؤنڈ ٹرپ ٹکٹ کی پیشکش
حالیہ دنوں میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ جس میں چھٹیوں کیلئے فری آفرز دی گئیں ہیں،وہ درست نہیں ہے جبکہ ایمریٹس ائیر لائن نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ صرف ایمریٹس ائیر لائن کے سوشل میڈیا آفیشل چینلز کو ہی تمام معلومات کا ذریعہ بنائیں۔امارات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ “سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں لوگوں سے چار سوالوں کے جواب دینے اور چھٹیوں کے تحفے کے طور پر یورپ، ایشیا یا ان کے ممالک کی پروازوں کے دو راؤنڈ ٹرپ ٹکٹ جیتنے کو کہا گیا ہے۔ ایمریٹس کو معلوم ہے کہ اس حوالے سے آن لائن مقابلے گردش کر رہے ہیں۔ یہ کوئی سرکاری مقابلہ نہیں ہے اور ہم احتیاط کا مشورہ دیتے ہیں”۔ جون میں اسی طرح کی ایک جعلی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوئی تھی جس میں امارات کی جانب سے 10,000 درہم انعام کی پیشکش کی گئی تھی۔ پوسٹ میں لوگوں سے مقابلے میں حصہ لینے اور 10,000 درہم جیتنے کو کہا گیا تھا۔