
روایتی حریف بھارت کا مقابلہ کرے گا
افتتاحی میچ میزبان سری لنکا افغانستان کے خلاف کھیلے گا
دبئی (ا 2 اگست 2022ء ) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2022ء (ٹی 20 فارمیٹ) کے شیڈول کا اعلان کردیا، پاکستان اور بھارت 28 اگست کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ ایشین ایونٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان سری لنکا کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔ شارجہ اور دبئی ملٹی نیشنل ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کافی انتظار کے بعد ہونے والا مقابلہ توجہ کا مرکز رہے گا۔2021ء میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر اپنے روایتی حریفوں کے خلاف ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنا پہلا میچ جیتا۔ پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات، سنگاپور، کویت اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کوالیفائر کھیلیں گی۔ بعد ازاں، کوالیفائر کی ایک ٹیم مین ایونٹ کے لیے پانچ اہم ٹیموں میں شامل ہوگی۔ ایشیاء کپ 2022ء پہلے سری لنکا میں کھیلا جانا تھا۔ بعد ازاں سری لنکا میں سیاسی اور معاشی بحران کے باعث ایونٹ کو یو اے ای منتقل کر دیا گیا۔