بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور جیتو پاکستان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور جیتو پاکستان کے بعد جلعساز-وں نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، ایف آئی اے نے خبردار کردیا

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور جیتو پاکستان کے بعد جلعساز-وں نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، اب بذریعہ ڈاک سادہ لوح لوگوں کو چونا لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہےفیڈرل انویسٹی گیشن اجنسی (ایف آئی اے) نے اس حوالے سے شہریوں کو خبردار کیا ہےاور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق کچھ جرائم پیشہ عناصر مختلف کمپنیز کے جعلی لیٹر ہیڈ استعمال کرتے ہیں اور بذریعہ ڈاک آپ کو مطلع کرتے ہیں کہ لکی ڈرا سے آپ گاڑی کے مالک بن گئے ہیں۔ ایسے جعل ساز عناصر گاڑی کے حصول کیلئے ڈلیوری چارجز کا تقاضہ کرتے ہوئے عوام سے پیسے بٹور لیتے ہیں۔ایف آئی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے جعلساز عناصر سےکسی قسم کا رابطہ نہ کریں، اس کے علاوہ شاپنگ مالز اور گروسری سٹورز کی کسی انعامی سکیم یا سروے میں اپنی ذاتی معلومات ہرگز مہیا نہ کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.