نواز شریف 15 ستمبر تک پاکستان پہنچ جائیں گے

ممکن ہے نواز شریف 15 ستمبر تک پاکستان پہنچ جائیں گے، جاوید لطیف کا دعویٰ

لاہور ( آن لائن۔ 06 اگست2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ممکن ہے نواز شریف 15 ستمبر تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔اپنے بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ جوں جوں عمران خان کا اصلی چہرہ نظر آ رہا ہے اس کے فراڈ عوام میں نمایاں ہو رہے ہیں، اب عمران کو بچانے والوں نے اس کے سر سے ہاتھ اٴْٹھا لیا ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عمران خان بھی نااہل ہوگا اور اس کی جماعت پر بھی پابندی لگے گی۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.