سپریم کورٹ پہلی سماعت میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اڑا دے گی

سپریم کورٹ پہلی سماعت میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اڑا دے گی
آج عمران خان کی فتح اور پی ڈی ایم کی شکست کا دن ہے، اب ہمیں فی الفورالیکشن میں چلے جانا چاہیے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید

اسلام آباد ( 02 اگست 2022ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پہلی سماعت میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اڑا دے گی، آج عمران خان کی فتح اور پی ڈی ایم کی شکست کا دن ہے،اب ہمیں فی الفور الیکشن میں چلے جانا چاہیے۔ انہوں نے ٹویٹر پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا، 8 سال قوم کا وقت ضائع کیا گیا، ثابت ہوگیا کہ یہ فارن فنڈنگ نہیں ہے، اس میں اوورسیز کے فنڈ کو غیرقانونی قرار دینا، ہم اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کیلئے عدالت میں گئے ہوئے ہیں،پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف 8 سال سے ایک ہجوم اکٹھا کیا گیا تھا، وہ اپنی موت آپ مر گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ جائیں یا ہائیکورٹ مجھے پورا یقین ہے کہ سپریم کورٹ پہلے دن ہی اس فیصلے کو اڑا دے گی، 14جماعتوں نے جتنی حماقتیں کی ہیں ان کی سیاست راکھ بن گئی ہے، یہ عمران خان کو عوام میں شکست نہیں دے سکے، عمران خان لوگوں کے دلوں میں گھس گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ آج میں عمران خان کی فتح کا دن قرار دیتا ہوں اور پی ڈی ایم اور حکومت کی شکست کا دن ہے، وہ روئیں یا دھاڑیں ماریں شکست ان کا مقدر ہے، ہمیں اب فی الفور اوورسیز کے ووٹوں کے ساتھ الیکشن میں چلے جانا چاہیے۔دوسری جانب 92 نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں درخواست امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر عمران خان کو62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے،عمران خان سے ایم این اے اور سابق وزیراعظم کی تمام مراعات اور سہولیات واپس لی جائیں،فیصل واوڈا کیس میں بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر اُن کو نااہل کیا گیا۔جس پر فیصل واوڈا کو تمام مراعات قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا، درخواست میں عمران خان کو پی ٹی آئی کے چیئرمین شپ کے عہدے سے بھی ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.