
زبردستی نکاح کرلیا۔
لاہور: لڑکی نے لڑکے کو ا-غوا کر کے زبردستی نکاح کرلیا
لاہور کی سیشن کورٹ میں انوکھا کیس سامنے آیا، لڑکی رضیہ نے لڑکے اعجاز کے والدین کے شادی سے انکار پر لڑکے کو ا-غوا کر لیا، لڑکی نے حجرہ شاہ مقیم لے جا کر زبردستی نکاح کر لیا۔لڑکی نے لڑکے کو ن-شے کا ٹیکہ لگوا کر کمرے میں بند کر دیا، لڑکے کے والد منظور احمد کے ا-غوا کا پرچہ کرانے پر لڑکے کو رات کو چھوڑ دیا۔اعجاز احمد کے گھر پہنچنے پر اسے سیشن کورٹ ایڈیشنل سیشن جج غلام حسین بھنڈر کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔عدالت نے اندراج مقدمے کی درخواست پر نصیر آباد پولیس سے پانچ اگست کو رپورٹ طلب کر لی۔